چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجہ اور صدر بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) سارو گنگولی کے درمیان دبئی میں غیر رسمی ملاقات ہوئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ دونوں بورڈز کے سربراہان کے درمیان ملاقات ایشین کرکٹ کونسل اجلاس کی سائیڈ لائنز پر ہوئی، غیر رسمی ملاقات میں دونوں بورڈز سربراہان کے درمیان مختلف امور پر گفتگو کی گئی۔
ذرائع کے مطابق رمیز راجہ اور سارو گنگولی کے درمیان ایشیائی کرکٹ کو فروغ دینے پر بھی تبادلہ خیال ہوا، رمیز راجہ کو سارو گنگولی نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کا فائنل دیکھنے کا بھی کہا۔
ذرائع نے بتایا ہےکہ چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کی آج وطن واپسی شیڈول ہے، رمیز راجہ نے اماراتی ، بنگلا دیشی اور سری لنکن کرکٹ حکام سے بھی سائیڈ لائنز پر ملاقاتیں کی ہیں۔