بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ہرنائی اور اس کے گرد و نواح میں آج پھر زلزلے کے جھٹکے

بلوچستان کے ضلع ہرنائی اور اس کے گرد و نواح میں آج پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیئے گئے ہیں۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی ہرنائی کے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور خیموں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ہرنائی میں آج آنے والے زلزلے کی شدت3 اعشاریہ 3 ریکارڈ کی گئی ہے اور اس کی گہرائی 12 کلو میٹر زیرِ زمین تھی۔

زلزلہ پیما مرکز کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس زلزلے کا مرکز ہرنائی کے قریب واقع تھا۔

دوسری جانب ضلع ہرنائی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے کے بعد ضلع بھر میں ریسکیو ٹیمیں الرٹ کر دی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ رواں ماہ 7 اکتوبر کو ہرنائی میں رات گئے آنے والے زلزلے کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق اور 300 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

اشتہار
Back to top button