پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز سپنر سعید اجمل نے زندگی کی 44 بہاریں دیکھ لیں، سعید اجمل 14 اکتوبر 1977کو پیدا ہوئے، سعید اجمل نے پاکستان کی جانب سے 35 ٹیسٹ میچ کھیل کر 178 شکار کئے، ان کی اننگز میں بہترین بائولنگ 55رنز کے عوض 7 وکٹیں جبکہ میچ میں بہترین بائولنگ 111 رنز کے عوض گیارہ وکٹیں ہے
سعید اجمل نے میچ میں چار وکٹیں نو، پانچ وکٹیں دس بار اور دس وکٹیں چار بار حاصل کیں، سعید اجمل نے ایک سو تیرہ ایک روزہ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 184 شکار کئے، ون میچ میں ان کی بہترین بائولنگ چوبیس رنز کے عوض پانچ وکٹیں ہے، انہوں نے ون ڈے میچوں میں چار وکٹیں چھ بار، پانچ وکٹیں دو بار حاصل کیں، سعید اجمل نے پاکستان کی جانب سے کھیلے گئے 64 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 85 شکار کئے، ٹی ٹوئنٹی میچ میں ان کی بہترین بائولنگ انیس رنز کے عوض چار وکٹیں ہے، ٹی ٹوئنٹی میچوں میں انہوں نے چار وکٹیں چار بار حاصل کیں۔
