بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کی سمری وزیراعظم آفس کو موصول

نئے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کی تقرری کی سمری وزیراعظم آفس کو موصول ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کے لیے سمری وزارت دفاع کی جانب سے بھجوائی گئی ہے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت دفاع نے ڈی جی آئی ایس آئی تعیناتی کی سمری میں تین نام تجویز کیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سمری میں کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کا نام ہے جبکہ سمری میں چیف آف لاجسٹک اسٹاف جی ایچ کیو لیفٹیننٹ جنرل ثاقب محمود ملک کا نام بھی شامل ہے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا تھاکہ سمری میں تیسرانام کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کاہے۔

اشتہار
Back to top button