بسم اللہ الرحمن الرحیم

سائنس و ٹیکنالوجی

زیرِ آب انٹرنیٹ کیبلز میں آنے والی خرابی کو ٹھیک کرلیا گیا ہے،پی ٹی اے

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے مطابق متحدہ عرب امارات کے شہر فجیرہ کے قریب زیرِ آب انٹرنیٹ کیبلز میں آنے والی خرابی کو ٹھیک کرلیا گیا ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق گزشتہ روز زیرِ آب انٹرنیٹ کیبلز میں خرابی کے باعث ملک کے کچھ حصوں میں انٹرنیٹ صارفین رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا۔

اس حوالے سے پی ٹی کی ٹوئٹ میں کہا گیا کہ ’ کچھ صارفین کو انٹرنیٹ کیبلز میں خرابی کی وجہ سے سروسز تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہوا‘۔

پی ٹی اے نے مزید کہا کہ ’متاثرہ کیبل کی مرمت کر دی گئی ہے اور سروسز کو مکمل طور پر فعال بنانے کے لیے کام جاری ہے’۔

اتھارٹی نے کہا کہ وہ صورتحال کی نگرانی کررہے ہیں اور اس حوالے سے صارفین کو آگاہ کرتے رہیں گے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے مطابقن متحدہ عرب امارات کے شہر فجیرہ کے قریب زیرِ آب انٹرنیٹ کیبلز میں آنے والی خرابی کو ٹھیک کرلیا گیا ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق گزشتہ روز زیرِ آب انٹرنیٹ کیبلز میں خرابی کے باعث ملک کے کچھ حصوں میں انٹرنیٹ صارفین رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا۔

اس حوالے سے پی ٹی کی ٹوئٹ میں کہا گیا کہ ’ کچھ صارفین کو انٹرنیٹ کیبلز میں خرابی کی وجہ سے سروسز تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہوا‘۔

پی ٹی اے نے مزید کہا کہ ’ناقص کیبل سیگمنٹ کی مرمت کر دی گئی ہے اور سروسز کو مکمل طور پر فعال بنانے کے لیے کام جاری ہے’۔

مزید پڑھیے  فائیو جی تنازع، امریکا جانے والی پروازیں منسوخ

اتھارٹی نے کہا کہ وہ صورتحال کی نگرانی کررہے ہیں اور اس حوالے سے صارفین کو آگاہ کرتے رہیں گے۔

فجیرہ کے قریب بین الاقوامی زیرآب کیبل سسٹم اے اے ای-1 میں گزشتہ روز خرابی کے نتیجے میں ملک میں انٹرنیٹ سروسز متاثر ہوئی تھیں۔

Back to top button