لندن میں مسلح شخص کی فائرنگ

لندن میں مسلح شخص نے حجام کی دکان پر فائرنگ کردی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے  کے مطابق جمعہ کی شام مشرقی لندن کے علاقے فاریسٹ گیٹ میں مسلح شخص نے حجام کی دکان پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔

رپورٹس کےمطابق واقعہ شام 7 بجے کے قریب پیش آیا جس میں زخمی ہونے والے ایک شخص پر چاقو سے بھی وار کیے گئے ہیں۔

واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی جب کہ ایمبولینس کے ذریعے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردیں اور ملزم کی تلاش جاری ہے تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

لندن پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی دہشتگردی کی طرز پر تحقیقات نہیں کی جارہی ہیں۔

Exit mobile version