پاکستان کے طویل القامت شخص محمد اعجاز کا پنجاب کے ضلع بھکر میں 42 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا ۔
محمد اعجاز کے اہلِ خانہ نے اس بات کی تصدیق کی کہ محمد اعجاز طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے ہیں۔
محمد اعجاز کے بھائی عبدالحمید کا کہنا ہے کہ محمد اعجاز ہڈیوں کے مرض میں مبتلا تھے۔
بھائی عبدالحمید نے محمد اعجاز کے قد کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ محمد اعجاز کا قد 8 فٹ 2 انچ تھا تاہم قد سے متعلق اس دعوے کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔