قومی
لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کور کمانڈر پشاور تعینات
آئی ایس آئی کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو بطور کور کمانڈر پشاور تعینات کر دیا گیا ہے۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے یہ بات بتائی ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کور کمانڈر پشاور تعینات کر دیئے گئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر کو کورکمانڈر گوجرانوالہ اور لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو کوارٹر ماسٹر جنرل تعینات کیا گیا ہے۔