طالبان کے رہنماؤں نے نامور مسلمان حکمران سلطان محمود غزنوی کی قبر پر حاضری دی۔
طالبان کے رہنما انس حقانی نے ساتھیوں کے ہمراہ افغانستان کے صوبے غزنی میں سلطان محمود غزنوی کی قبر پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔
انہوں نے مزار پر حاضری کی تصاویر بھی ٹوئٹ کیں اور لکھا کہ غزنی سے تعلق رکھنے والے محمود غزنوی نے اس خطے میں مسلمانوں کی حکمرانی قائم کی۔