فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹا گرام بند ہونے سے 7ارب ڈالر کا نقصان

فیس بک، انسٹا گرام اور واٹس ایپ کی سروسز سات گھنٹے تک بند رہنے کے بعد بحال ہونا شروع ہوگئیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹا گرام کی سروسز متعدد گھنٹے بند رہیں، اس دوران کروڑوں صارفین کو مشکلات کا سامنا رہا۔

پاکستان میں واٹس ایپ کی سروس پیر کی رات تقریباً آٹھ بج کر پینتالیس منٹ پر بند ہوئی تھی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ فیس بک بند ہونے کی وجہ اب تک معلوم نہیں ہوسکی، یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ کوئی سائبر حملہ کیا گیا ہے۔

ویب سائٹ سیکورٹی کمپنی کا کہنا ہے کہ ٹریفک راؤٹنگ خرابی کے باعث سروسز انٹرنیٹ سے غائب رہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سروسز بند ہونے سے کمپنیوں کے مالک مارک زکربرگ کو 7 گھنٹوں میں 7 ارب ڈالر یعنی تقریباً 12 کھرب پاکستانی روپے کا نقصان ہوا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق فیس بک کے شئیرز 4.9 فیصد تک گر گئے ہیں۔ اسی طرح امریکی منڈیوں میں مندی (Nasdaq) میں 2 فیصد سے زائد کی گراوٹ ہے۔

Exit mobile version