بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

عمر شریف کا سرکاری ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری

نیورمبرگ بلدیہ نے دو روز قبل اسپتال میں انتقال کر جانے والے پاکستان کے لیجنڈ اداکار عمر شریف کا سرکاری ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کر دیا۔

پاکستانی قونصل جنرل زاہد حسین کا کہنا ہے کہ سرکاری ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری ہونے کے بعد عمر شریف کی میت اسپتال سے اہلیہ اور سفارتی عملے کے حوالے کر دی گئی ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستانی کمیونٹی اور سفارتی عملہ میت کے غسل اور کفن میں مصروف ہے، مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے ترکش مسجد نیورمبرگ میں عمر شریف کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔

پاکستانی اور دیگر ملکوں کے شہریوں کی بڑی تعداد عمر شریف کی نماز جنازہ کے لیے موجود ہے۔

سفارتی ذرائع کا بتانا ہے کہ عمر شریف کی میت کی پاکستان روانگی کے لیے ابھی تک کنفرمیشن نہیں ہو سکی ہے، میت کی آج روانگی کی کوششیں کی جا رہی ہیں، اگر آج ممکن نہ ہوا تو میت کو کل پاکستان کے لیے روانہ کیا جائے گا۔

Back to top button