افغان صوبے ننگر ہار کے شہر جلال آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 افراد مارے گئے۔
افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں میں افغان صحافی اور لیکچرر سید معروف سعادت بھی شامل ہیں۔
مقامی افراد کے مطابق مارے جانے والے 2 افراد کا تعلق طالبان سے ہے جبکہ فائرنگ سے صحافی معروف سعادت کا بیٹا شدید زخمی ہوا ہے۔
افغان میڈیا کے مطابق تاحال کسی بھی گروپ کی جانب سے فائرنگ کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔