بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ایف آئی اے کی کارروائی،6کروڑ سے زائد رقم برآمد

کرنسی کی غیرقانونی ذخیرہ اندوزی اور اسمگلنگ کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے کارروائی کی گئی، کارروائی کے دوران 6 کروڑ 70 لاکھ روپے کی رقم برآمد کی گئی۔

ایف آئی اے کے مطابق پورے ملک اور خاص طور پر سرحدی علاقوں میں 51 چھاپے مار کر 15 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جبکہ 8 مقدمے درج کر کے ملزمان سے 6 کروڑ 70 لاکھ روپے کی رقم برآمد کی گئی ہے۔

اس حوالے سے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کا مزید کہنا ہے کہ غیر قانونی ذخیرہ اندوزی اور اسمگلنگ میں ملوث پشاور کی 20 سے زائد دکانوں کو سیل کر دیا گیا ہے۔

اشتہار
Back to top button