اب یہ کام نہیں ہوگا،امارت اسلامیہ کا حکم نامہ جاری

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں طالبان کی کارروائیوں سے متعلق امارتِ اسلامیہ نے اہم حکم نامہ جاری کر دیا۔

حکم نامہ عبوری وزیرِ اعظم محمد حسن اخوند کے نام سے جاری کیا گیا ہے۔

امارتِ اسلامیہ کے جاری کیئے گئے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ بغیر اجازت کسی کے گھر یا کاروباری مرکز میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہو گی۔

حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ کسی کے گھر یا کاروباری مرکز سے کوئی بھی سامان نہ اٹھایا جائے۔

حکم نامے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کسی کو اجازت نہیں ہے کہ وہ سامان کے بہانے گھروں اور کمپنیوں کی تلاشی لے۔

Exit mobile version