پاک فوج کا آپریشن،کالعدم ٹی ٹی پی کا کماندر ہلاک، کیپٹن شہید

ٹانک میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ مقابلے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا کمانڈر خوازہ دین عرف شیر خان ہلاک ہو گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر ٹانک میں آپریشن کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا کمانڈر خوازہ دین عرف شیر خان ہلاک ہو گیا۔

شعبہ تلعقات عامہ کے مطابق دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے کیپٹن سکندر  بھی شہید ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ اور  بارود بھی برآمد ہوا۔

Exit mobile version