بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پنجاب حکومت کا چینی بیرونِ ملک سے منگوانے کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے عوام کو سستی چینی دینے کے لیے چینی بیرونِ ملک سے منگوانے کا فیصلہ کیا ہے، صوبائی حکومت نے محکمہ خوراک کو چینی درآمد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

رپورٹس کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے اپنا اسٹاک بہتر کرنے کے لیے چینی درآمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

درآمد کی جانے والی چینی سستے بازاروں میں کنٹرول ریٹ پر فروخت کی جائے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی حکومت یوٹیلٹی اسٹورز کے لیے چینی درآمد کرچکی ہے ۔

اشتہار
Back to top button