واجد شمس الحسن لندن میں انتقال کر گئے

صحافی اور برطانیہ میں پاکستان کے سابق ہائی کمشنر واجد شمس الحسن لندن میں انتقال کر گئے۔واجد شمس الحسن طبیعت ناساز ہونے کے سبب رائل فری اسپتال میں چھ ہفتوں سے داخل تھے، وہ گزشتہ دو برس سے علیل تھے۔واجد شمس الحسن کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔واضح رہے کہ واجد شمس الحسن 2008ء میں برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں، واجد شمس الحسن 40 سال سے زائد عرصہ صحافت سے بھی وابستہ رہے

Exit mobile version