برطانیہ کےلیوس ہیملٹن نے فارمولا ون رشین گراں پری ریس جیت لی۔برطانیہ کے لیوس ہیملٹن نے رشین گراں پری ریس جیت کر فارمولا ون میں 100 ریسز جیتنے والے پہلے ڈرائیور بھی بن گئے جبکہ اس کامیابی کے ساتھ سیزن کے ٹیبل پر 2 پوائنٹس کی برتری کے ساتھ پہلے نمبر پر بھی آگئے۔
روس کے سوچی آٹو ڈروم کے ٹریک پر ہونے والی ریس کی ابتدا میں لیوس ہیملٹن کو مشکلات کا سامنا تھا مگر پھر بارش کے سبب ہملٹن کو دیگر ڈرائیورز سے آگے نکلنے کا موقع مل گیا جس کے بعد اُنہوں نے آخری چند لیپس میں شاندار ڈرائیونگ کرتے ہوئے ریس فنش کی اور ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئے۔
یہ فارمولا ون کی تاریخ میں لیوس ہیملٹن کی 100ویں فتح تھی، وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے ڈرائیور بھی بن گئے۔
فارمولا ون میں سب سے زیادہ ریسز جیتنے والے ڈرائیور ز میں جرمنی کے مائیکل شوماکر دوسرے نمبر پر ہیں، اس جیت نے ہملٹن کو سیزن کے ٹیبل پروریسٹاپین پر 2 پوائنٹس کی برتری کے ساتھ پہلی پوزیشن دلادی جو رشین گراں پری میں بھی دوسرے نمبر پر رہے ۔