کرس گیل کا گانا ریلیز ہوتے ہی مقبول

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز  بیٹسمین ، ’یونیورس باس‘ سے مشہور  کرس گیل کا گانا ریلیز ہوتے ہی مقبول ہوگیا۔

کرس گیل نے اپنی 42 ویں سالگرہ کے موقع پر گانے ’پنجابی ڈیڈی‘ کی آڈیو جاری کی تھی اب گزشتہ روز انہوں نے گانے کی ویڈیو اپنے یوٹیوب چینل پر جاری کی۔

کرس گیل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر اپنے اکاؤنٹ سے گانے کی ریلیز کا اعلان کیا اور ایک مختصر ویڈیو بھی پیغام کے ساتھ شیئر کی۔

ویڈیو میں کرس گیل کو پنجابی انداز اپنائے گلوکاری کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

https://twitter.com/i/status/1442127078657126410

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کرس گیل نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مداحوں کو اطلاع دی کہ ان کا گانا ریلیز ہوگیا ہے، ویڈیو دیکھنے کیلئے میرے یوٹیوب چینل کا وزٹ کریں۔

واضح رہے کہ کرس گیل میچز کے دوران بھی میچ کے دوران دل کو چھو جانے والی حرکتوں کے باعث خبروں میں رہتے ہیں اور شائقین کرکٹ انہیں خوب پسند بھی کرتے ہیں۔

Exit mobile version