نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں مشترکہ انسداد دہشتگردی مشق 2021 کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق مشق میں چین کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) اور پاک فوج کے دستے حصہ لے رہے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مشق انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کے طریقہ کار اور اس میں مہارت کے لیے کی جارہی ہیں۔
مشق میں کورڈن اینڈ سرچ، کمپاؤنڈ کلیئرنس، کلوز کوارٹر بیٹل اور میڈیکل انخلا شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کا مقصد اسپیشل سروسز، قانون نافذ کرنیوالی ایجنسیوں میں ہم آہنگی اور تعاون بڑھانا ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مشق کا مقصد بحرانی صورتحال میں افواج کی صلاحیت بڑھانے کے لیے میکانزم شامل ہے۔
مشقوں کا پہلا مرحلہ متعلقہ ممالک میں 26 سے 31 جولائی 2021 تک کیا گیا۔