قومی
مہتاب اکبر راشدی اور ان کے شوہر پیپلزپارٹی میں شامل
مسلم لیگ فنکشنل کے رہنماء اکبر شاہ راشدی اور مہتاب اکبر راشدی پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور نے مہتاب اکبر راشدی سے ان کے گھر پر ملاقات کی، صوبائی وزراء سعید غنی، امتیاز شیخ، سابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔
فریال تالپور کا کہنا ہے کہ اکبر راشدی اور ان کے خاندان نے اچھا فیصلہ کیا ہے، پیپلز پارٹی میں ان کو عزت ملے گی، یہ پرانی فیملی ہے۔
صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ جس دن چاہیں گے پی ٹی آئی کے کئی ایم این ایز پیپلز پارٹی میں شامل ہوجائیں گے، ہر الیکشن میں پیپلز پارٹی کے ووٹ اور سیٹوں میں اضافہ ہوا ہے۔