ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ سکواڈ کی وزیراعظم پاکستان سے ملاقات

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے اعلان کردہ اسکواڈ میں شامل قومی کرکٹرز  نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے۔

وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات تقریباً ایک گھنٹے سے زائد جاری رہی، ملاقات کے بعد کھلاڑیوں کے چہرے پر مسکراہٹ اور  ان کا مورال بلند نظر  آیا۔

 وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ وزیراعظم ہاؤس سے روانہ ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ بھی شامل تھےجنہوں نے نیوزی لینڈ اور برطانیہ کے دورہ پاکستان کی منسوخی کے بعد بورڈ سربراہان سے بات چیت کے بارے میں وزیر اعظم کو آگاہ کیا۔

اس کے علاوہ انٹرنیشنل ٹیموں کے پاکستان نہ آنے کے بعد کرکٹ بورڈ کی نئی حکمت عملی کے بارے میں وزیراعظم کو مطلع کیا گیا۔

ملاقات میں وزیر اعظم کو نئے ڈومیسٹک کلینڈر سے متعلق بھی بتایا گیا، چیئرمین پی سی بی نے وزیراعظم کو بورڈ میں تبدیلیوں سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم نے قومی کرکٹ اسکواڈ سے ملاقات میں ورلڈ کپ سے قبل ان کا حوصلہ بڑھایا۔

Exit mobile version