قومی
پاک فضائیہ کا چھوٹا تربیتی طیارہ گر کر تباہ
پاک فضائیہ کا چھوٹا تربیتی طیارہ مردان کے قریب گر کر تباہ ہوگیا ہے۔
ترجمان پاک فضائیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان ائیر فورس کا ایک چھوٹا تربیتی طیارہ معمول کی تربیتی پرواز کے دوران مردان کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔
ترجمان کے مطابق واقعہ کی وجوہات جاننے کے لیے ائیر ہیڈ کوارٹرز نے ایک اعلیٰ سطح کا بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔