وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو ہر طرح کی سیکورٹی کی یقین دہانی کرائی۔
نیویارک میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کو تماشائیوں کے بغیر میچ کی پیشکش کی اور بس کی بجائے ہیلی کاپٹر سے اسٹیڈیم پہنچانے کی آفر بھی کی۔ ہو سکتا ہے ان کے پاس کوئی معلومات ہو جو وقت کے ساتھ سامنے آ جائے گی۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہو سکتا ہے کسی پڑوسی ملک نے پاکستان کو زک پہنچانے کے لیے کوئی ناٹک رچایا ہو۔ مگر فی الحال کوئی مصدقہ اطلاع سامنے نہیں ہے۔