دیربالا میں زمین کا تنازع 9 افراد کی جان لے گیا

دیربالا میں زمین کا تنازع 9 افراد کی جان لے گیا، زمین کے تنازع پر ہونے والے جرگے میں دو فریقین نے تلخ کلامی کے بعد ایک دوسرے پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں  9 افراد جاں بحق ہوگئے۔

واقعے میں چھ افراد زخمی ہوئے جن میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک ہے۔ جاں بحق افراد میں زیادہ تر جرگہ ممبران ہیں۔

دیربالا کے علاقہ براول میں فریقین جہان عالم اور باچا منیر گروپ کے درمیان زمین کے تنازع پر جرگہ ہورہا تھا۔

 شہریوں نے لاشیں سڑک پر رکھ کر احتجاج  کیا جبکہ علاقے میں مزید تصادم روکنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی ہے۔

Exit mobile version