نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں شائقین کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہوگی۔ذرائع کے مطابق 23ستمبر سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہونے والے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں شائقین کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دی جائے گی۔
پی سی بی کرکٹ مداحوں کے ساتھ مل کر اسٹیڈیم کی رونقیں بحال کرنا چاہتا ہے اور دنیا کو دکھانا چاہتا ہے کہ پاکستان میں سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
شائقین کے لیے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ سیریز کے لیے لگائی گئی کرسیاں نہیں ہٹائی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق اسٹیڈیم میں 25 فیصد شائقین کو داخلے کی اجازت ہوگی جبکہ 25 فیصد سے تعداد بڑھانے کا فیصلہ این سی او سی کی اجازت سے مشروط ہے۔پی سی بی ایک دو روز میں اسٹیڈیم میں شائقین کے داخلےکا اعلان کر دے گا۔