جامعہ اشرفیہ میں وفاق المدارس العربیہ کے نئے صدرکا انتخاب ہوگیا۔مفتی محمد تقی عثمانی کو وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے نئے صدرکے طور پر منتخب کرلیا گیا ہے جامعہ حقانیہ اکوڑہ خٹک کے مولانا انوارالحق کو نائب صدر منتخب کیا گیا ہے۔ مفتی تقی عثمانی نامور عالم دین ہیں اور آپ دارالعلوم کورنگی کے مہتمم بھی ہیں۔ مفتی تقی عثمانی متعدد کتابوں کے مصنف بھی ہیں۔