برطانوی باکسر عامر خان کو امریکی پرواز سے اتار دیا گیا

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر  عامر خان کو امریکی ائیرلائن کی پرواز سے اتار دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان کو ائیر لائن سے اتارنے کا واقعہ ماسک کے معاملے پر  پیش آیا۔

باکسر کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ میرے ساتھی کا ماسک شاید زیادہ اوپر نہیں تھا تاہم انہوں نے کوئی غلط کام نہیں کیا۔ ائیرلائن کے پاس یقیناً کیمرےکی ویڈیو ہوگی کہ انہوں نے کچھ نہیں کیا۔

34 برس کے عامر خان نے دعویٰ کیا ہےکہ امریکی ائیرلائنز نے ان پر پابندی لگادی ہے، انہوں نے اس واقعہ کو انتہائی ناگوار قرار دیا اور کہا کہ وہ دوسری پرواز سے ٹریننگ کیمپ جارہے ہیں۔

Exit mobile version