بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ٹیم کو تھریٹ کی تفصیلات شیئر نہیں کرسکتے، نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر  ڈیوڈ وائٹ نے کہا ہے انھیں مکمل اطمینان تھا اسی لیے ٹیم پاکستان بھیجی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ سب کچھ جمعہ کے روز بدلا، ایڈوائزری تبدیل ہوئی اور صورتحال بدل گئی، تھریٹ لیول بدلا، اسی لیے دورہ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔

ڈیوڈ وائٹ کا کہنا تھا کہ انہیں جو ایڈوائزری ملی تھی اس میں ان کے پاس کوئی اور آپشن نہیں تھا، حکومت سے مخصوص اور مصدقہ تھریٹ لیول کی ایڈوائزری ملی تھی۔

سی ای او کے مطابق آزاد ذرائع سے بھی ایڈوائزری کو حمایت حاصل تھی، تھریٹ کی بنیادی نوعیت پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو بتا دی تھی مگر اس کی تفصیلات شیئر نہیں ہوسکتی۔

ڈیوڈ وائٹ نے کہا کہ حکومت سے تفصیلی مشاورت کے بعد ہی دورہ ختم کیا گیا ہے۔

اشتہار
Back to top button