بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

شہزاد اکبر کورونا وائرس کا شکارہو گئے

وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب و داخلہ مرزا شہزاد اکبر بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شہزاد اکبر نے خود کےکورونا میں مبتلاہونے کی اطلاع دیتے ہوئے بتایاکہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیاہے اور میں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

 مشیر برائے احتساب و داخلہ مرزا شہزاد اکبر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا ایس او پیز پر عمل کریں۔

مزید پڑھیے  جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں سے مقابلہ، نائب صوبیدار شہید
Back to top button