امریکا کی جانب سے آسڑیلیا کو جوہری آبدزوں کی ٹیکنالوجی کی فراہمی،فرانس ناراض

فرانس نے  واشنگٹن میں اپنے سفیر کے گھر میں  امریکا اور فرانس کے درمیان تعلقات کا جشن منانے کیلئے منعقد ہونے والی تقریب منسوخ کردی ۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی ( اے ایف پی ) کے مطابق فرانس نے جمعے کے روز  واشنگٹن میں  اپنے سفیر کے گھر میں  امریکا اور فرانس کے درمیان  بہترین تعلقات کا جشن منانے کیلئے منعقد ہونے والی  تقریب منسوخ کردی ہے ۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق فرانسیسی سفارت خانے نے   یہ تقریب امریکا کا فرانس کے بجائے  آسٹریلیا  کو  جوہری  آبدوزوں کی ٹیکنالوجی  فراہم کرنے کے فیصلے کے بعد منسوخ کی ہے ۔

واضح رہے کہ یہ تقریب امریکی انقلاب میں فیصلہ کن بحری جنگ جس میں فرانس نےکلیدی کردار ادا کیا تھا اس کی  سالگرہ منانے کیلئے منعقد کی گئی تھی لیکن امریکا کا برطانیہ کے ساتھ مل کر آسٹریلیا  کو جوہری آبدوزوں کی ٹیکنالوجی  فراہم کرنے کے اعلان کے بعد منسوخ کردی گئی ہے ۔

Exit mobile version