شمالی کوریا کی جانب سے مشرقی ساحل پر بیلسٹک میزائل کا ایک اور تجربہ کیا گیا ہے۔
جنوبی کوریا کے اعلیٰ ملٹری حکام نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا نے اپنے مشرقی ساحل سے دو بیلسٹک میزائل داغے ہیں جس کی تصدیق جاپان کے وزیراعظم کی جانب سے بھی کی گئی ہے۔
جاپانی وزیراعظم یوشی ہیڈے سوگا نے واقعہ کو "اشتعال انگیز” قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے خطے میں امن اور سلامتی کو خطرہ ہے۔
خیال رہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے رواں ہفتے یہ دوسرا میزائل تجربہ ہے۔
بیلسٹک میزائل کے تجربات اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہیں جو شمالی کوریا کی ایٹمی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے بنائی گئی ہیں۔