کھیل
ایشین والی بال چیمپئن شپ،پاکستان ٹاپ 8 رائونڈ میں داخل
ایشیئن والی بال چیمپیئن شپ کے تیسرے میچ میں عالمی نمبر 10 ایران نے پاکستان کو 3، 0 سے ہرا دیا۔جاپان میں جاری ایشیئن والی بال چیمپیئن شپ کے تیسرے میچ میں عالمی نمبر 10 ایران نے پاکستان کو 3، 0 سے ہرایا، ایونٹ میں مسلسل 2 کامیابیوں کے بعد پاکستان کو پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔اس سے قبل پاکستان نے تھائی لینڈ اور ہانگ کانگ کو شکست دی تھی۔ابتدائی 2 میچز میں جیت کے بعد پاکستان نے ٹاپ 8 رائونڈ میں جگہ بنالی ہے۔ٹاپ 8 میں شامل ٹیموں کو 2 گروپس میں تقسیم کر کے کلاسیفیکشن رائونڈ ہو گا۔