کھیل
رمیز راجہ بلامقابلہ چیئرمین پی سی بی منتخب
سابق ٹیسٹ کرکٹر رمیز راجہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے۔لاہور میں ہونے والے پی سی بی کے گورننگ باڈی کے خصوصی اجلاس میں رمیز راجہ کو چیئرمین پی سی بی منتخب کیا گیا۔
خیال رہے کہ سابق چیئرمین احسان مانی کے عہدے کی معیاد پوری ہونے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے رمیز راجہ کو چیئرمین پی سی بی نامز د کیا تھا۔