کلاؤڈ برسٹ کے باعث کئی مکانات تباہ،ملبے سے 11لاشیں نکال لی گئیں

مکانات کے ملبے سے 11 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ ملبے تلے دبے دیگر افراد کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔پولیس حکام

خیبر پختونخوا کے ضلع تورغر میں شدید بارش اور کلاؤڈ برسٹ کے باعث کئی مکانات تباہ ہو گئے۔

مقامی پولیس کے مطابق تورغر کے گاؤں جھٹکا کنڑا میں شدید بارش اور کلاؤڈ برسٹ کے نتیجے میں 3 مکانات مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مکانات کے ملبے سے 11 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ ملبے تلے دبے دیگر افراد کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

Exit mobile version