قومی
حکومتی وزرا نے الیکشن کمیشن، آئین، قانون اور پارلیمنٹ کی توہین کی،حافظ حمد اللہ
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد ﷲ کا کہنا ہے کہ حکومتی وزراء نے الیکشن کمیشن کے خلاف غلیظ زبان استعمال کرتے ہوئے الیکشن کمیشن، آئین، قانون اور پارلیمنٹ کی توہین کی ہے۔
پی ڈی ایم کے ترجمان نے کہا کہ وفاقی وزراء کو پارلیمنٹ کے فلور پر معافی مانگنا ہوگی۔
حافظ حمد ﷲ کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم آزاد میڈیا، آزاد صحافت، آزاد عدلیہ اور آزاد الیکشن کمیشن کے ساتھ کھڑی ہے۔