بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

کچھ احسان فراموش لوگ میرےبارے میں بری خبریں لگا رہے ہیں،ڈاکٹر عبدالقدیر خان

میں ٹھیک ہوں، اگر ایسی کوئی بات ہوئی تو گھر والوں کی جانب سےسب کو معلوم ہوجائے گا۔ایٹمی سائنسدان

ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا کہنا ہےکہ کچھ احسان فراموش لوگ ان کے بارے میں بری خبریں لگا رہے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا کہ آپ سب میرے متعلق افواہیں سن کر پریشان ہوں گے، مجھے بھی صبح سے بہت فون آ رہے ہیں، کچھ احسان فراموش لوگ میرےبارے میں بری خبریں لگا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لوگ میری بیماری اور میری وفات سے متعلق بھی خبریں لگا رہے ہیں، اللہ کا شکر ہے میں بالکل ٹھیک ہوں، کئی سال ابھی اللہ مجھے ضرور زندہ رکھے گا تاکہ میں لوگوں کےدل جلاسکوں۔

ایٹمی سائنسدان کا کہنا تھا کہ میں ٹھیک ہوں، اگر ایسی کوئی بات ہوئی تو گھر والوں کی جانب سےسب کو معلوم ہوجائے گا۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال کی خبریں گردش کررہی تھیں۔

Back to top button