ملک میں اتوارکو ہونے والے کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات کی تیاریاں عروج پر ہیں۔
انتخابی مہم کا آج آخری دن ہے اور انتخابی مہم رات بارہ بجے ختم ہو جائے گی۔
سیاسی گہماگہمی اپنے عروج پر پہنچ گئی ہے۔ حیدرآباد میں سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں کی ریلیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
سرگودھاسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی گھرگھر جاکر ووٹرز کو قائل کرنےکی کوششیں کی جارہی ہیں۔