بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ،انگلش ٹیم کا اعلان،مورگن کپتان

انگلش کرکٹ بورڈ  (ای سی بی) نے ٹی 20 ورلڈکپ کے لیے ابتدائی 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

 انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان این مورگن ٹیم کی قیادت کریں گے، اسکواڈ میں معین علی، جونی بئیرسٹو،سیم بلنگز،جوس بٹلر، ڈیوڈ ملان ، سیم کرن،کرس جارڈن،لیام لیونگسٹن، جیسن رائے،ڈیوڈ ولی شامل ہیں۔

 ان کے علاوہ پاکستانی نژاد لیگ اسپنر عادل رشید، ٹامل ملز، کرس ووکس اور مارک ووڈ بھی انگلش اسکواڈ کا حصہ بنائےگئے ہیں۔

ای سی بی کے مطابق ٹام کرن، لیام ڈاؤسن اور جیمز ونس ریزرو کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہیں جب کہ  آل راؤنڈر بین اسٹوکس تاحال ٹیم کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔

انگلش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہےکہ حتمی انگلش اسکواڈ کا اعلان 10 اکتوبر کو کیا جائےگا۔

خیال رہےکہ آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 17 اکتوبر سے  متحدہ عرب امارات اور عمان میں شروع ہوگااور فائنل 14 نومبرکو دبئی میں کھیلا جائےگا۔

ورلڈ کپ سے قبل انگلش ٹیم  14اور15اکتوبرکو راولپنڈی میں 2 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔

اشتہار
Back to top button