قومی
طالبان 20 سالہ جنگ کے بعد فاتح بن کر کابل میں داخل ہوئے،مولانا فضل الرحمان
دنیا طالبان سےتعلقات اور تجارت کو فروغ دے گی تو وہ بھی تعلقات کی قدر کریں ،سربراہ جے یو آئی
جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان افغانستان میں طالبان حکومت کو تسلیم کرے۔
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ طالبان 20 سالہ جنگ کے بعد فاتح بن کر کابل میں داخل ہوئے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ طالبان کا وسیع البنیاد حکومت کا عندیہ، عام معافی کااعلان ان کے روِیے کا عکاس ہے۔
سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ اب دنیا بھی طالبان کے ساتھ کھلے دل کا مظاہرہ کرے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ دنیا طالبان سےتعلقات اور تجارت کو فروغ دے گی تو وہ بھی تعلقات کی قدر کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ طالبان کو بھی بلآخر آئین، قانون اور عوامی رائے کی طرف جانا پڑے گا۔