بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

طالبان عبوری حکومت کے اعلان پر امریکا کا اظہار تشویش

طالبان کی جانب سے اعلان کردہ ناموں کی فہرست صرف ان افراد پر مشتمل ہے جو طالبان کے رکن یا ان کے قریبی ساتھی ہیں، کسی خاتون کا نام شامل نہیں۔ترجمان محکمہ خارجہ

امریکا نے افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کے اعلان پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان محکمہ خا رجہ نے کہا کہ طالبان کی جانب سے اعلان کردہ ناموں کی فہرست صرف ان افراد پر مشتمل ہے جو طالبان کے رکن یا ان کے قریبی ساتھی ہیں، کسی خاتون کا نام شامل نہیں۔

ترجمان کے مطابق کابینہ کے کچھ افراد کی وابستگیوں اور ٹریک ریکارڈ کی وجہ سے بھی فکرمند ہیں، طالبان نے ابھی عبوری کابینہ کا اعلان کیا ہے، طالبان کو ان کی باتوں سے نہیں ان کے اقدامات سے پرکھیں گے جس میں ملک سے نجلنے کے خواہاں افغانوں کو انخلا کی اجازت بھی شامل ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی  کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکا طالبان سے ایک بار پھر مطالبہ کرتا ہے کہ وہ امریکی شہریوں اور ملک چھوڑنے کے خواہاں افغان شہریوں کو محفوظ راستہ فراہم کریں۔

Back to top button