پنجشیر کو فتح کرلیا ہے، طالبان کی تصدیق

افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد نے افغانستان کے آخری صوبے پنج شیر میں فتح کا اعلان کر دیا۔طالبان ترجمان کے مطابق شمالی اتحاد کے جنگجو مارے گئے اور کچھ فرار ہو گئے۔

ایک بیان میں ترجمان افغان طالبان نے کہا کہ دشمن کا آخری گڑھ وادیٔ پنج شیر کو فتح کرلیا گیا ہے، اللّٰہ کی مدد اور قوم کی حمایت سے پنج شیر میں کامیابی حاصل کی ہے۔

ذبیح اللّٰہ مجاہد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اللّٰہ کی مدد اور قوم کی سپورٹ سے پنج شیر میں کامیابی حاصل ہوئی ہے، وادی پر امارت اسلامی کا مکمل قبضہ ہوچکا ہے۔

ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد نے بتایا کہ شمالی اتحاد کے متعدد کمانڈر اور جنگجو مارے گئے، کئی فرار ہوگئے، امید ہے پنج شیر کے عوام کو آئندہ استحصال کا نشانہ نہیں بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پنج شیر کے عوام ہمارے بھائی ہیں کوئی انتقامی کارروائی نہیں ہوگی،ہم سب مل کر ملکی ترقی اور خوشحالی کے لیے کام کریں گے۔

https://twitter.com/i/status/1434764093500575750

اس سے قبل پنج شیر میں طالبان اور مزاحمتی فورسز کے درمیان لڑائی جاری تھی اور دونوں جانب سے وادی کے بیشتر اضلاع پر قبضے کا دعویٰ کیا جا رہا تھا ، تاہم آزاد ذرائع سے ان دعوؤں کی تصدیق نہیں ہوئی تھی۔

Exit mobile version