بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیراعظم عمران خان اور شیخ محمد زاید النہیان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

وزیر اعظم عمران خان اور  متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے نائب سربراہ اور ریاست ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

اعلامیے کے مطابق ٹیلی فونک رابطے میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور سمیت افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھاکہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات برادرانہ اور قریبی ہیں۔

افغانستان کی صورتحال پر ان کا کہنا تھاکہ پرُامن اورمستحکم افغانستان پاکستان اور خطے کے مفاد میں ہے، افغانستان میں سکیورٹی کیلئے سیاسی تصفیہ ہی بہترین حل ہے، افغانی شہریوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے سیاسی تصفیہ اہم ہے۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے ایکسپو 2020  کیلئے بہترین انتظامات پر ابو ظبی کے ولی عہدکومبارکباد دی اور ایونٹ کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں مل کرکام کرنے پر اتفاق کیا۔

اشتہار
Back to top button