رستم پاکستان انعام بٹ ورلڈ بیچ ریسلنگ سیریز میں ترکی کے ریسلر کوشکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈ بیچ ریسلنگ کے مقابلے اٹلی میں جاری ہیں، انعام بٹ نے ترکی کے ریسلر کو 3۔1 سے شکست دی ۔
سیریز میں رستم پاکستان انعام بٹ نے 90 کلوگرام کیٹگری میں پہلے مقابلے میں یوکرین کے پہلوان کو 0-3 اور یونان کے پہلوان کو بھی 0-3 سے شکست دی تھی۔
یاد رہے کہ ورلڈ بیچ ریسلنگ میں انعام بٹ پہلے بھی 3 بار گولڈ میڈل جیت چکے ہیں۔