حیدر علی ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئے

ٹوکیو پیرالمپکس میں تاریخ رقم کرنے والے پاکستانی ایتھلیٹ حیدر علی مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئے۔

ٹوکیو پیرالمپکس میں مردوں کے ڈسکس تھرو مقابلے میں گولڈ میڈل حاصل کر کے پاکستان کا نام روشن کرنے والے حیدرعلی نے  قوم کے دل جیت لیے ہیں۔

اسی مناسبت سے  اب پاکستان کے ٹوئٹر ٹرینڈ پینل پر ٹاپ ٹرینڈز میں حیدر علی، مبارک ہو پاکستان اور پیرالمپکس جیسے موضوعات زیر بحث ہیں۔

ٹوکیو پیرالمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے ایتھلیٹ کو سوشل میڈیا پر مبارکباد دی جارہی ہے۔

حیدر علی کے گولڈ میڈل جیتنے کے ساتھ ہی چند منٹ میں ہزاروں ٹوئٹس کیے گئے، پیرالمپکس بھی پاکستانی سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گیا۔

Exit mobile version