افغان کرکٹ ٹیم پشاور سے اسلام آباد کیلئے روانہ

افغانستان کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم پشاور میں ایک دن قیام کے بعد اسلام آباد کیلئے روانہ ہوگئی ۔

کوچ افغان کرکٹ ٹیم رئیس احمد زئی  کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سے کراچی ، پھر بنگلادیش روانہ ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ بنگلا دیش میں 5 ون ڈے میچ اور ایک 4 روزہ میچ کھیلیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز افغان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا 26 رکنی دستہ  براستہ طورخم پشاور پہنچا تھا۔

 افغانستان پر طالبان کے کنٹرول کے بعد وہاں کھیلوں بالخصوص کرکٹ کے مستقبل سے متعلق سوالات اٹھ رہے تھے اور اس معاملے پر شاہد آفریدی نے اپنی رائے دیتے ہوئے کہا تھا کہ طالبان کرکٹ کو سپورٹ کرتے ہیں۔

Exit mobile version