طلائی تمغہ جیتنے پر وزیراعظم کی حیدر علی کو مبارکباد

وزیر اعظم آفس نے ٹوکیو پیرالمپکس کے مقابلے میں پاکستان کیلئے پہلا گولڈ میڈل حاصل کرنے والے حیدر علی کو ’فخرِ پاکستان‘ قرار دیا ہے۔

سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم آفس کے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر حیدر علی کے لیے ایک پیغام شیئر کیا گیا ہے۔

پیغام میں کہا گیا کہ پیرالمپکس میں پاکستان کیلئے پہلا گولڈ میڈل حاصل کرنے پر آپ کو بہت مبارک ہو۔

ٹوئٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ مردوں کے ڈسکس تھرو مقابلے میں حیدرعلی نے پانچویں باری میں 55 اعشاریہ 26 میٹر کی کامیاب تھرو کی، جس کے لیے وہ گولڈ میڈل کے حقدار ٹھہرے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے حیدر علی نے ٹوکیو پیرالمپکس میں تاریخ رقم کردی اور پاکستان کیلئے پیرالمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے پاکستانی بننے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

حیدر علی کا تعلق گوجرانوالہ سے ہے ، حیدر علی کی دائیں ٹانگ پیدائشی طور پر بائیں ٹانگ سے دو انچ پتلی اور ایک انچ چھوٹی ہے ، اپنے اس پیدائشی نقص کےباوجود بھی وہ پاکستان نام عالمی سطح پر روشن کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

Exit mobile version