بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سید علی گیلانی کی وفات پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا اظہار افسوس

سید علی گیلانی کا خواب اور ان  کا مشن تب تک زندہ رہے گا جب تک کہ  مقبوضہ کشمیر کے لوگ اپنا حق خود ارادیت حاصل نہیں کر لیتے۔جنرل قمر جاوید باجوہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سینیئر کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سینیئر کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ’  کشمیر کی تحریک آزادی کے سرکردہ  رہنما سید علی گیلانی کی قربانیاں اور جدوجہد کشمیریوں کے بھارتی قبضے کے خلاف ناقابل تسخیر عزم کی  علامت ہے’۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ سید علی گیلانی کا خواب اور ان  کا مشن تب تک زندہ رہے گا جب تک کہ  مقبوضہ کشمیر کے لوگ اپنا حق خود ارادیت حاصل نہیں کر لیتے۔

Back to top button