سپینش فٹبال لیگ لالیگا میں ایٹلیٹکو میڈرڈ اور ویاریال کا میچ دو دو گول سے برابر

سپینش فٹبال لیگ لالیگا میں ایٹلیٹکو میڈرڈ اور ویاریال کا میچ دو دو گول سے برابر ہوگیا، جبکہ رائیو وائی اے کانو نے گریناڈا کو چار گول سے ہرادیا، ایک اور میچ میں اوسوسونا نے کیڈیز کے خلاف تین دو سے کامیابی حاصل کی۔

لالیگا میں ویاریال اور اٹیلیٹکو میڈرڈ کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا، پہلے ہاف میں کوئی ٹیم گول نہ بنا سکی تاہم 52ویں منٹ میں ویاریال نے برتری حاصل کی۔

صرف چار منٹ بعد ہی سواریز نے مقابلہ برابر کر دیا، لیکن 74ویں منٹ میں ویاریال نے دوسرا گول داغ دیا تاہم اٹیلیٹکو کی خوش قسمتی کہ انجری وقت میں اون گول کی بدولت مقابلہ 2-2 گول سے برابر ہوگیا۔

ایک اور میچ میں رائیو وائی اے کانو نے حریف ٹیم گریناڈا کو آؤٹ کلاس کر دیا۔

رائیو وائی اے کانو نے پہلے ہی ہاف میں تین گول داغ دیے جبکہ دوسرے ہاف میں میچ کا چوتھا گول بھی کردیا، گریناڈا کی ٹیم کوئی گول نہ بنا سکی۔

کیڈیز اور اوسوسونا کے درمیان بھی زبردست مقابلہ ہوا جہاں 16ویں منٹ میں فرننڈیز نے کیڈیز کو برتری دلائی، دوسرے ہاف میں اوسوسونا کے مارٹینیز نے مقابلہ برابر کردیا۔

تاہم چھ منٹ بعد ہی فرننڈیز نے پنالٹی کک کو گول میں بدل کر اسکور دو ایک کر دیا۔ انجری ٹائم میں اوسوسونا کو پنالٹی کک ملی جس پر ٹوریس نے مقابلہ برابر کر دیا اور آخری لمحات میں گارشیا نے گول بناکر اوسوسونا کو دو کے مقابلے میں تین گول سے کامیابی دلا دی۔

Exit mobile version