معروف بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے بیٹے اذہان مرزا ملِک کو اپنا کوچ بنا لیا۔
ٹینس ایونٹ کے اختتام پرثانیہ مرزا نے ایونٹ سےچند یادگار تصاویر جبکہ اپنےبیٹے اذہان کیساتھ لی گئی اپنی ایک پسندیدہ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی۔
ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اپنے ٹینس ایونٹ کے اختتام پر اپنی ٹیم کے ساتھ چندخوبصورت یادگار تصاویر بھی شیئر کی ہیں ۔
انہوں نے اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک کےساتھ لی گئی تصویر کے بارے میں بتایا کہ ’سب سے پہلی والی جو تصویر ہے وہ ان کے امریکا میں گزرےاس پورے ہفتے کےان کے مرکزی کوچ کیساتھ لی گئی ہے اور یہ ان کی پسندیدہ تصویر ہے۔‘
انہوں نے مزید لکھا کہ ’ہماری شاندار ٹیم کا شکریہ جس نے پورےہفتے مدد کی اور خوش رکھا۔‘
ثانیہ مرزا نے لکھا کہ ’ کوچ کی مزید تصاویر دیکھنے کے لیے سوائپ کریں، جوکہ ہفتے کے اختتام تک بہت تھک گئے تھے۔‘